کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں دو گروپوں کے تصادم میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے سراج عرف سراجی نامی شخص اور اسکے دو ساتھی ہلاک ہوئے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں دم توڑ گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث مرکزی ملزم اور اس کے بھائی گرفتار کو گرفتار کرلیا ہے اور فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔
پولیس نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق زمین کے تنازع پرفائرنگ ہوئی ہے اور فائرنگ میں ملوث دیگرملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق نثار پٹھان اور متوفی سراج عرف سراجی کے درمیان زمین کا تنازعہ تھا، واقعہ میں ملوث مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
جاںبحق افراد کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے
متحدہ قومی موومنٹ کا کہنا ہے کہ مچھرکالونی میں ایم کیو ایم کے الیکشن آفس پر فائرنگ میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔
واقع میں تین افراد سراج السلام عرف سراجی، عبدلاسلام اور معبود جاںبحق ہوئے ہیں، پولیس نے واقع میں ملوث مرکزی ملزم نثار پٹھان اور اسکے بھائی گلزار کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ،ایک رائفل اور ایک پستول برآمد کرلیا گیا ہے، کرائم سین یونٹ نے موقع سے پستول کے 7 عدد اور رائفل کے 16 خول و دیگر شواہد کرلئے ہیں جنھیں فرانزک ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھیجاجائے گا۔
تینوں جانبحق افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا
کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں جانبحق ہونے والے تینوں افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔
ایم ایل او عباسی شہید اسپتال کے مطابق جانبحق افراد کے دماغ پر گولیاں لگیں، ایک مقتول کو دو گولیاں سینے پر لگیں۔



















