پاک چین تجارتی تعلقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، چین نے آزاد تجارتی معاہدے پر نظرثانی پراتفاق کرلیا ہے۔
ذرائع وزارت تجارت کے مطابق چین نےپاکستان سے نئی ترجیحی فہرست مانگ لی ہے، نئی ترجیحی فہرست کے تحت پاکستان کومزید رعایت ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت تجارت نے چین سے آزاد تجارتی معاہدے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا، نگراں وزیر تجارت گوہراعجاز نے دورہ چین میں مطالبہ پیش کیا، چینی صنعتکاروں کو خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری تیز کرنے کی دعوت دی، دونوں ممالک نے تجارتی ڈیٹا میں فرق ختم کرنے پر بھی اتفاق کرلیا۔
حکام وزارت تجارت کے مطابق پاک چین آزاد تجارتی معاہدہ دوئم پی ٹی آئی کے دور2019 میں ہواتھا، پاک چین آزاد تجارتی معاہدے پر اطلاق جنوری2020 سے کیا گیا۔



















