عالمی شہرت کی حامل بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے فلسطین میں بچوں کی خاطر ”دیرپا جنگ بندی“ کا مطالبہ کردیا ہے۔
اداکارہ نے جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی پوسٹ کو سوشل میڈیا پر دوبارہ شیئر کیا۔
یہ پوسٹ اقوام متحدہ کی ایک ایجنسی یونیسیف جو دنیا بھر میں بچوں کو انسانی اور ترقیاتی امداد فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے نے شیئر کی تھی۔
پریانکا چوپڑا کی پوسٹ کے متن میں یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل سے منسوب ایک اقتباس تحریر تھا، جس کا عنوان تھا کہ ”بچوں کو دیرپا انسانی جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ ماہ دنیا بھر میں کئی مشہور شخصیات نے غزہ میں جنگ بندی کی حمایت کرتے ہوئے امریکی کانگریس اور امریکی صدر کے نام لکھے ایک کھلے خط میں اپنے دستخط کرکے مطالبہ کیا تھا کہ وہ فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کے درمیان غزہ میں کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کے لیے فوری اقدامات اُٹھائیں۔















