Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عام انتخابات؛ ن لیگ کی جانب سے اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لئے اسکروٹنی کمیٹی قائم

عام انتخابات کیلئے ن لیگ نے اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لئے اسکروٹنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسکروٹنی کمیٹی کی چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کی زیر نگرانی امور سرانجام دے گی جس میں سابق رکن قومی اسمبلی کھئیل داس کوہستانی اور راحیلہ خادم حسین شامل ہیں۔

کمیٹی عام انتخابات کے لئے اقلیتی امیدواروں کی درخواستوں کا جائزہ لے گی اور امیدواروں کی درخواستوں پر ایک ہفتے میں رپورٹ دے گی۔

چیئرمین مرکزی الیکشن سیل اسحاق ڈار نے اسکروٹنی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن اعلان کر چکا ہے کہ جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کرائے جائیں گے جبکہ سپریم کورٹ میں 11 فروری کی تاریخ سامنے آئی تاہم صدر سے مشاورت کے بعد 8 فروری کی تاریخ پر اتفاق ہوا۔

متعلقہ خبریں