Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مہر بانو کی ڈانس ویڈیو پر بھارتی گلوکار نے کیا کہا؟

پاکستان کی معروف اداکارہ مہر بانو اکثر سوشل میڈیا پر اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن کئی بار انہیں اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

حال ہی میں انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھارتی نامور گلوکار دلجیت دوسانجھ کے گانے ’کنی کنی‘ پر اپنے ڈانس کی ویڈیو شیئر کی جسے دیکھتے ہی صارفین کا پارہ ہائی ہوگیا اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mehar Bano (@meharbano)

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ دلجیت دوسانجھ تک جب مہر بانو کی یہ ڈانس ویڈیو پہنچی تو انہوں نے نا صرف ان کی تعریف کی بلکہ اسے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بطور اسٹوری ری شیئر بھی کیا۔

مہر بانو نے بھارتی گلوکار کی جانب سے حوصلہ افزائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’دلجیت نے میری ویڈیو ری شیئر کی‘۔

ایک اور اسٹوری میں انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ’دلجیت نے میری ویڈیو کو لائیک بھی کیا، یہ میری زندگی کا بہترین اتوار ہے ‘۔

متعلقہ خبریں