Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جنرل الیکشن 2024؛ عام انتخابات کیلئے ریٹرننگ آفیسرز تعینات

صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں عام انتخابات 2024ء کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کر دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسروں کی تعیناتیاں کردیں، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کی تعیناتی سے متعلق نوٹیفکشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

 ڈپٹی کمشنر اکرام الحق کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ساہیوال تعینات کر دیا گیا جبکہ این اے 141 ساہیوال کے لیے ایڈیشنل کمشنر سید عثمان منیر کو ریٹرننگ افسر، محمد رفیق تحصیلدار اور محمد حسنین ذاکر اسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر تعینات کر دیا گیا۔

حلقہ این اے 142 کے لیے یاسر فرید ایڈیشنل کمشنر فنانس ریٹرننگ افسر ، عثمان غنی تحصیل سپورٹس آفیسر اور محمد مسلم حیات اسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر تعینات کیا گیا۔

حلقہ این اے 143 کے لیے اعتزاز اسلم مارتھ ایڈیشنل کمشنر ریونیو کو ریٹرننگ افسر اور  مقصود ربانی بٹ انوائرمنٹ آفیسر ، احسان فرید ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر تعینات کر دیا گیا۔

حلقہ پی پی 198 ، ندیم ارشد اسٹنٹ کمشنر ریونیو کو ریٹرننگ افیسر ،خادم حسین موہل ڈی ای ا ساہیوال و ، محمد عمران اے ای او ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر تعینات کر دیا گیا۔

حلقہ پی پی 199، محمد عثمان چوہدری اسٹنٹ کمشنر ساہیوال کو ریٹرننگ آفیسر، علی شیر اسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز، بلال ارشد اے ای او ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر تعینات کیا گیا۔

پی پی 200 محمد نواز خان سی ای او ڈسٹرکٹ کونسل کو ریٹرننگ آفیسر اوملک شفیق احمد اسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن ،خدا داد چیف آفیسر ٹاؤن کمیٹی کمیر اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔

حلقہ پی پی 201 اشفاق احمد چیف آفیسر میٹروپولولیٹین کو ریٹرننگ آفیسر ،عکاشہ رسول ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر، شھزاد انجم  اے ای او ایجوکیشن کواسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر تعینات کر دیا گیا۔

حلقہ پی پی 202 خالد محمود گیلانی ایڈیشنل کمشنر ریونیو کو ریٹرننگ آفیسر ،حسن محمود انجم ڈی ای او ایجوکیشن،راشد علی ایجوکیشن آفیسر کواسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔

پی پی 203 میں نعمان قادر اسٹنٹ کمشنر کوارڈینیشن کو ریٹرننگ افسر اور  علی رضا میونسپل آفیسر فنانس ،جواد شریف اے ای او ایجوکیشن کو اسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر تعینات کر دیا گیا۔

پی پی 204 مہتاب احمد اسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی کو ریٹرننگ آفیسر اور نعیم اختر اسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ،محمد ارسلان اے ای او کو اسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں