Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہم نے جموریت کی بحالی کے لیے ووٹ کو عزت دی ہے، خورشید شاہ

خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے جموریت کی بحالی کے لیے ووٹ کو عزت دی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما خورشید شاہ نے پنوعاقل میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا قتل عدالتی قتل ہے ہم یہ کیس دوبارہ لڑرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام اصل طاقت ہیں آئندہ الیکشن میں عوام کے پاس ہی جانا ہے، الیکشن ملتوی کرنے کا مقصد آئین کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔

خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ ہم نے جموریت کی بحالی کے لیے ووٹ کو عزت دی ہے، وزیراعظم بننا ہر شہری کا حق ہے جو پاکستان کی شناخت رکھتا ہو۔

 ان کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی ،ایس ایچ او یا ڈی سی الیکشن  نہیں جتواتے، الیکشن میں عوام کامیابی دلاتے ہیں۔

پی پی رہنما خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کھاد کا بحران نگراں صوبائی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہوا ہے،کسان کو کھاد نہیں ملے گی تو وہ کیسے اپنی فصلیں اُگا سکتا ہے، نگراں حکومت کو کھاد کا بحران ختم کرنے لیے اقدامات کرنے چاہیے۔

متعلقہ خبریں