سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے بڑا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حبا فواد چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج الیکشن کمیشن کیس میں 19 دسمبرکی تاریخ دے دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کہ کوئی رشتے دار فواد چوہدری کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑے گا، وہ اپنے حلقے جہلم سے خود الیکشن لڑیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ فواد چودھری جیل سے الیکشن لڑیں گے اور ان کی انتخابی مہم میں خود چلاؤں گی۔



















