Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کوئی میرے داماد کو ٹرول کرے تو بہت تکلیف ہوتی ہے، سنیل شیٹی

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار سنیل شیٹی نے کہا ہے کہ جب ان کے داماد، کرکٹر کے ایل راہول کو ٹرول کیا جاتا ہے تو بہت زیادہ تکلیف ہوتی ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار سنیل شیٹی نے کہا کہ ان کے داماد کے ایل راہول کو لوگوں، سلیکٹرز اور کپتان کا اعتماد حاصل ہونے کے باوجود بھی ٹرول کیا گیا، اس سب سے اتنی تکلیف اتھیا اور کے ایل راہول کو نہیں ہوتی جتنی تکلیف مجھے ہوتی ہے، مجھے 100 گناہ زیادہ تکلیف پہنچتی ہے۔

Suniel Shetty says Athiya Shetty and KL Rahul's wedding will happen only  when… | Bollywood - Hindustan Times

انہوں نے کہا کہ جب کے ایل راہول گراؤنڈ میں کھیل رہے ہوتے ہیں تو میں بے چین ہوتا ہوں کہ یہ میرا بچہ کھیل رہا ہے اور ہمیشہ اس کے لیے نیک خواہشات رکھتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ کے ایل راہول کو دیکھ کر میں نے ہر کرکٹر کے ساتھ ہمدردی کا اظہار اور ان کی تعریف کرنا شروع کر دی ہے۔

اداکار سنیل شیٹی نے مزید کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو لے کر میں انتہائی وہمی ہوں، میں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ کمرے میں فرش پر بیٹھ کر ورلڈ کپ کے تمام میچز دیکھے۔