Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرکاری افسران کی بطور آر اوز اور ڈی آر اوز تعیناتی، لاہور ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن معطل کر دیا

لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے سرکاری افسران کی بطور آر اوز اور ڈی آر اوز تعیناتی کے نوٹیفکیشنز معطل کر دیئے۔

جسٹس علی باقر نجفی نے کیس پر لارجر بنچ تشکیل دینے کے لئے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ الیکشن کے انعقاد میں قوم کے اربوں روپے استعمال ہوتے ہیں، بڑی سیاسی جماعتوں نے انتحابی نتائج ماننے سے انکار کردیا تو سارا پیسہ ضائع ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات کیلئے ڈپٹی کمشنرز کے بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران( ڈی آر اوز)، ریٹرننگ افسران ( آر اوز) اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران ( اے آر اوز) کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

متعلقہ خبریں