Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکار زوہاب خان کس ساتھی اداکارہ سے شادی کرنیوالے ہیں؟ بڑا نام سامنے آگیا

اداکار زوہاب خان نے ساتھی اداکارہ و سوشل میڈیا انفلوئنسر وانیہ ندیم سے شادی کا اعلان کردیا ہے۔

 پاکستان کے معروف اداکار زوہاب خان نے حال ہی میں ایک یوٹیوب پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں۔

 زوہاب خان نے کہا کہ ’ شادی اگلے تین ماہ یا ایک ماہ کے اندر کرسکتا ہوں لیکن میں خود چاہتا ہوں کہ اگلے تین سال تک شادی کرلوں ‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ میں چاہتا ہوں کہ اگلے تین سال بعد شادی کروں کیونکہ مجھے اپنے کچھ اہداف میں کامیاب ہونا ہے، اگر وہ گولز میں نے اگلے چار ماہ میں بھی حاصل کرلیے تو بھی شادی کرسکتا ہوں ‘۔

 

میرے والد کے انتقال کے بعد بڑے بھائی اور مجھ پر جلد ہی گھر کی ذمہ داریاں آگئی تھیں، ان ہی ذمہ داریوں کی وجہ سے ابھی شادی نہیں کرسکتا__فوٹو: انسٹاگرام

 

زوہاب نے اس پوڈ کاسٹ میں اپنی ہونے والی دلہن سے متعلق پہلی بار انکشاف کیا اور کہا کہ وہ اداکارہ وانیہ ندیم سے شادی کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’ لڑکی تو شادی کرنے کے لیے تیار ہے، وہ تو کہہ رہی ہے کہ کل ہی شادی کرلو لیکن میں نے اسے مشورہ دیا کہ نہیں پہلے اپنا کیریئر بنا لیں پھر شادی کریں گے، آج کل وہ ڈرامہ بھی کررہی ہیں‘۔

زوہاب نے کہا کہ ‘میرے والد کے انتقال کے بعد بڑے بھائی اور مجھ پر جلد ہی گھر کی ذمہ داریاں آگئی تھیں، ان ہی ذمہ داریوں کی وجہ سے ابھی شادی نہیں کرسکتا ‘۔

وانیہ ندیم کون ہیں؟

وانیہ ندیم پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر ہیں جنہوں نے حال ہی میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا ہے اور وہ نجی ٹی وی چینل کے ایک ڈرامے میں کام کررہی ہیں جو کہ آن ائیر ہے۔