Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایک اور بڑی گرفتاری ہوگئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی عمر تنویر بٹ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات ک مطابق پی ٹی آئی کے رہنما عمر تنویر کو 9 مئی کے مقدمے میں انسدداد دہشت گردی کی عدالت سے گرفتار کیا گیا۔

umer tanveer butt

سابق رکن صوبائی اسمبلی عمر تنویر بٹ اپنے وکلا ساتھ عبوری ضمانت کیلئے عدالت میں پیش ہوئے اور درخواست دائر کرتے ہی خود کو عدالت کے سامنے سرینڈر کردیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ ہمیں ضرور انصاف ملے گا، میں جس کیس میں اشتہاری تھا آج اسی میں سرینڈر کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات نہیں ہونے چاہیے تھے، بانی تحریک انصاف عمران خان اور ہم سب نے اس کی مذمت کی ہے۔

متعلقہ خبریں