Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

توشہ خانہ کیس؛ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی جس میں نیب نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے 7 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

سماعت میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل شہباز کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے تھے، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفرعباسی اور تفتیشی ٹیم بھی عدالت میں پیش ہوئی۔

وکلاء صفائی نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی، فریقین کے دلائل کے بعد عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 16 دسمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عدالت نے کل توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری خارج کی تھی اور گرفتاری ڈال دی تھی۔

متعلقہ خبریں