عمر سیف نے کہا ہے کہ وزارت آئی ٹی عوام کو بہتر ٹیلی کام سروسز کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف سے ٹیلی نار وفد نے ملاقات کی جس میں ٹیلی کام سیکٹر کی ترقی اور ٹیلی نار کے پاکستان میں آپریشنز پی ٹی سی ایل کو سپردگی کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ پی ٹی سی ایل کا پاکستان میں ٹیلی نار آپریشنز کو خریدنا ٹیلی کام سیکٹر کے لیئے خوش آئند ہے، ٹیلی نار کا پی ٹی سی ایل میں انضمام ملک میں ڈیجیٹل منتقلی کے عمل کو تقویت دے گا۔
ڈاکٹر عمر سیف نے یہ بھی کہا کہ جلد اسپیکٹرم آکشن کرنے جا رہے ہیں، وزارت آئی ٹی عوام کو بہتر ٹیلی کام سروسز کی فراہمی کے لیئے پر عزم ہے۔
نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے مزید کہا کہ ٹیلی کام کمپنیاں صارفین کو بہتر سے بہتر تر سروسز کی فراہمی کے لیئے اقدامات کریں جبکہ پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار مل کر ٹیلی کا سیکٹر کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کریں۔



















