سابق ایم این اے یعقوب بزنجو نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کو بلوچستان سے ایک اور کامیابی مل گئی ہے، سابق ایم این اے یعقوب بزنجو نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یعقوب بزنجو پیپلزپارٹی قیادت سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
یاد رہے کہ یعقوب بزنجو 2008 میں گوادر سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور بی این پی عوامی کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔



















