پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے پختون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی ملاقات ہوئی ہے۔
دونوں قائدین کی ملاقات پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوئی جس میں دونوں قائدین نے ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں محمود خان اچکزئی نے نیب ریفرنسز میں بریت پر محمد نواز شریف کو مبارک دی۔
اس موقع پر محمد نواز شریف نے محمود خان اچکزئی کے لئے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا، بریت کی مبارک پر شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف ارگنائزر مریم نواز شریف بھی شریک تھیں جبکہ ملاقات میں پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں بھی شریک تھے۔



















