Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کتاب معاشرہ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے، نگراں وزیر اعلیٰ سندھ

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر نے کہا ہے کہ کتاب معاشرہ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر نے کراچی ایکسپو سینٹر میں18ویں عالمی کتب میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کتاب لوگوں میں شعور پیدا کرتی ہے اور ذہنی تقویت کا باعث بنتی ہے۔

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ نے کتب میلے کے منتظمین کو کامیاب نمائش کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کتاب معاشرےکی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے اس لئے اسکی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما اور سینیٹر فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ پاکستانی پبلشرز کاغذ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مشکل میں ہیں تاہم درآمدی کاغذ پر انحصار کرنے کے بجائے کاغذ کی مقامی انڈسٹریز کو فروغ دیا جانا چاہیئے تاکہ ملکی معیشت بھی ترقی کرے اور پبلشرز کو بھی کم قیمت میں کاغذ دستیاب ہو سکے ۔

تقریب کے آخر میں کتب میلے کے کنونیئر وقار متین نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

افتتاحی تقریب کے اختتام پر چیئرمین کے آئی بی ایف خالد عزیز نے مہمانوں کو پھولوں کا گلدستہ اور اجرک پیش کی گئی جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر اور فیصل سبزواری کو اجرک اور یادگاری شیلڈ پیش کی ۔

 اس موقع پر پاکستان پبلشرز ایند بک سیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عزیز خالد،کے آئی بی ایف کے کنوینیر وقار متین ،سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل سبزوار ی ،ایب و شعراسماجی و سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں ۔

متعلقہ خبریں