Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بیرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری

بیرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بارڈر ہیلتھ سروسز نے مسافروں کی ہیلتھ ڈیکلریشن فارم کی شرط ختم کردی ہے۔

اس فیصلے پر عمل درآمد کیلئے ایئرلائنز کو ہیلتھ ڈیکلریشن فارم کی تقسیم فوری بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ملک بھر کے ایئرپورٹس پر ہیلتھ آفیسر اور معاون کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے پیشِ نظر ڈیکلریشن فارم میں معلومات کا اندراج کرنا اور اس فارم کو لانج میں ہیلتھ اسٹاف کے حوالے کرنا لازمی قرار دیا گیا تھا، بصورت دیگر پاکستان میں داخلہ اور امیگریشن کی اجازت نہیں تھی۔

ڈیکلریشن فارم میں نام، پاسپورٹ نمبر اور پتا، مختلف ممالک میں قیام اور مسافر کی صحت سے متعلق تفصیلات طلب کی جاتی تھیں، یہ فارم عوام کی آسانی کے لئے بنایا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں