Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی جمہوریت کے خلاف سازش ناکام بنا دی،شہباز شریف

شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی جمہوریت اور آئین کے خلاف سازش ناکام بنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے انتخابات 8 فروری کو یقینی بنانے کا فیصلہ ملک میں جمہوریت اور آئین کی حفاظت کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی جمہوریت اور آئین کے خلاف سازش ناکام بنا دی، تحریک انصاف کی انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے، یہ واضح ہو گیا کہ تحریک انصاف الیکشن سے بھاگ رہی تھی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے بارے میں لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو آج ہی الیکشن شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست بھی ناقابل سماعت قرار دے دی۔

متعلقہ خبریں