نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے وفاقی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے اپنا استعفیٰ 13 دسمبر کو نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو پیش کیا تھا، نگران وزیراعظم نے آج سرفراز بگٹی کا استعفیٰ منظور کرلیا۔
نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے استعفیٰ دے دیا
نگراں وزیر اعظم نے استعفیٰ منظور کر لیا
بول نیوز سے براہ راست: https://t.co/kgvA7al3Kh#BOLNews #SarfrazBugti pic.twitter.com/YjTVicnXG2— BOL Network (@BOLNETWORK) December 15, 2023
ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا،وزارت داخلہ کے ترجمان نے بھی استعفیٰ کی تصدیق کر دی۔
دوسری جانب نگراں صوبائی وزیر بلوچستان نوابزادہ جمال خان رئیسانی بھی مستعفی ہوگئے،نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان خان ڈومکی نے نوابزادہ جمال خان رئیسانی کا استعفیٰ منظورکرلیا۔



















