دنیا بھر میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو کوئی غیر معمولی چیز یا کام ہوتے ہوئے دیکھتے ویڈیو بناکرسوشل میڈیا پر شیئر کر دیتے ہیں ایسی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہورہی ہے جس میں ایک بن کباب بیچنے والا کباب کو انوکھے انداز میں فرائی کررہا ہے۔
گھر میں دعوت ہو یا ہو کوئی محفل کباب دسترخوان کی شان بڑھاتے ہیں، کباب کی بہت سی اقسام ہیں جیسے شامی کباب، ریشمی کباب، گلاوٹ والے کباب اور چپلی کباب سب ہی ذائقہ میں بے مثال ہے تاہم کراچی میں ایک کباب فروش نے کباب کو انڈوں سے بنے جھاگ میں فرائی کر کے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ہے آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی یہ کباب بن کے ساتھ برنس روڈ پر گزشتہ 73 برس سے اسی طرح فروخت کیے جارہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص دیسی طرز کے کباب کو بن کے ساتھ فروخت کر رہا ہے۔ سب سے پہلے اس نے بہت سارے انڈوں کو توڑ کراس کی سفیدی کوالگ کرکے اسے پھینٹا شروع کیا پھر اس میں زردی کو شامل کر کے اسے وقت پھینٹتا رہا جب تک وہ ایک جھاگ کی صورت اختیار نہیں کرگیا۔
View this post on Instagram
پھر اس نے جھاگ میں کباب کو فرائی کیا اور فرائی کرتے وقت کباب مکمل جھاگ میں چھپادیا جب یہ ایک طرف گولڈن براؤن ہوگیا تو اسے پلٹ کر دوسری طرف سے فرائی کیا، اس طرح کباب نہایت خستہ بننتے ہیں اور اس کا ذائقہ کئی گنا بڑھاجاتا۔پھر اسے مکھن میں تلے ہوئے بنوں کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔
اس بن کباب کو پسند کرنے والوں میں سے کسی خریدار نے اس کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جس کے بعد یہ ویڈیو اتنی وائرل ہوئی پڑوسی ملک بھارت میں بھی اس کے چرچے ہونے لگے۔
کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین نے نہ صرف اس کباب کے فرائی کرنے کے طریقے کو پسند کیا بلکہ اسے کھانے کا ارادہ بھی پیش کیا۔
بہت سے ہندوستانیوں نے دعویٰ کیا کہ وہ اس ڈش کو آزمانے کے لیے پاکستان جانا پسند کریں گے۔ ایک تبصرے میں لکھا تھا، کھانا اور ان کی کہانیاں۔ لامتناہی، مسحور کن اور خوبصورت۔
کاش میں ان مزیدار بن کبابوں کو آزما سکتا۔ ایک صارف نے کہا، کباب کی ویڈیو اور کمنٹری بہت پسند آئی۔ ایک اور نے دکاندار پر زور دیا کہ وہ ہندوستان میں دکان کھولے۔ اس کی ایک شاخ ہندوستان میں کھلوا دو یار۔ چند صارفین نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اس نسخے کو آزمایا ہے، اور اسے مزیدارپایا۔ ایک صارف نے لکھا، “بھائی انڈیا پارسل کردو کباب ۔




















