Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کینیڈا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری

کینیڈا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا نے لاکھوں غیر قانونی امیگرنٹس کو شہریت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کینیڈا کے وفاقی وزیرِ امیگریشن مارک ملر نے اعلان کیا کہ کینیڈا میں مقیم قانونی دستاویزات کے بغیر رہنے والے افراد کو مستقل رہائشی کارڈ جاری کر دیے جائیں گے اور اس طرح انہیں قانونی حیثیت بھی مل جائے گی۔

اس فیصلے سے لاکھوں رفیوجیز سمیت ان افراد کو بھی فائدہ ملے گا جن کے ورک پرمٹس یا انٹر نیشنل اسٹوڈنٹس کے ویزا کی میعاد ختم ہو چُکی ہے۔

وزیرِ امیگریشن کا کہنا ہے کہ غیر قانونی قیام پذیر امیگرنٹس کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ کینیڈا میں 2025 تک پانچ لاکھ افراد کو امیگریشن دینے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتِ کینیڈا کے نئے فیصلے کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں