چترال میں کالاش فیسٹیول چومس کا جوش و خروش سے آغاز ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چترال میں کالاش قبیلے کا تاریخی چومس فیسٹیول کا وادی بمبوریت، بریر اور رمبور میں باقاعدہ آغاز ہو گیا۔
16 دسمبر سے شروع ہونے والا فیسٹیول 22 دسمبر کو اختتام پذیر ہو گا جس میں مختلف تہوار منعقد کئے جائیں گے۔
ان تہواروں میں جانوروں کی قربانی، آٹے سے مختلف کھانوں کی تیاری، بون فائر سمیت کئی دیگر شامل ہیں۔
کالاش ویلی میں منعقد ہونے والے اس تاریخی فیسٹیول کو دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاح وادی کا رخ کر رہے ہیں۔



















