Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

روبینہ دلیک کے ہاں جڑواں بیٹیوں کی پیدائش

بھارتی ٹی وی اداکارہ اور مقبول ترین ریئلیٹی شو بگ باس سیزن 14 کی فاتح روبینہ دلیک کے ہاں جڑواں بیٹیوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈرامہ انڈسٹری کی معروف جوڑی روبینہ دلیک اور ابھینو شکلا جڑواں بیٹیوں کے والدین بن گئے ہیں جس کی تصدیق اداکارہ کی جِم ٹرینر نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے کی۔

اداکارہ روبینہ دلیک نے پہلے ہی یوٹیوب پر اس خوشخبری کا اعلان کردیا تھا کہ اُن کے ہاں جلد جڑواں بچوں کی آمد متوقع ہے، تاہم اداکارہ نے بچوں کی جنس راز ہی رکھی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rubina Dilaik (@rubinadilaik)

اداکار ابھینو شکلا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی بھارتی اداکارہ روبینہ کے جم ٹرینر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک روبینہ کے ساتھ تصویر شیئر کی۔ جس میں اُنہوں نے روبینہ دلیک کو مبارکباد دی تاہم خود والدین کی جانب سے اب تک خبر کی تصدیق کی تردید نہیں کی گئی ہے۔

اداکارہ کی جم ٹرینر نے اس پوسٹ کے کیپشن میں ‘مبارک ہو’ لکھا جس کے سبب روبینہ کے مداح اس مبارکباد کی وجہ ان کے ماں بننے کی خوشی کو سمجھ رہے ہیں۔

بعدازاں روبینہ کے جم ٹرینر نے اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا لیکن اسی دوران ایک بھارتی میڈیا چینل نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ روبینا کے گھر دو بیٹیوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ بھارت کے مقبول ترین ریئلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کی فاتح روبینہ دلیک نے 2018 میں اداکار ابھینو شکلا سے شادی کی تھی۔

متعلقہ خبریں