Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جماعت اسلامی کا الیکشن میں ن لیگ اور پی پی سے اتحاد نہ کرنے کا اعلان

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے الیکشن میں ن لیگ اور پی پی سے اتحاد نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئندہ الیکشن امن، ترقی اور خوشحالی کے منشور پر لڑیں گے جبکہ 8، 8 کنال پر بنے گورنر ہاؤسز اور کمشنر ہاؤسز کا خاتمہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے مالی معاملات کو ٹھیک کریں گے، تعلیم و صحت کے شعبےمیں ایمرجنسی نافذ کریں گے جبکہ بھکاریوں کیلیے بحالی ٹریننگ سینٹرز بھی بنائیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ عوام کے پاس حقیقی تبدیلی کا پیغام لیکر جائیں گے اور آئندہ انتخابات میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکانہیں ڈالنے دیں گے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے ملک کو تباہ و برباد کر دیا، آئندہ انتخابات میں ن لیگ اورپی پی سے اتحاد نہیں کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انتخابات کیلیے 50 فیصد سے زائد امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر چکے، اگر شفاف انتخابات کو یقینی نہ بنایا گیا تو نتائج کو تسلیم نہیں گے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت لاڈلے اور سپر لاڈلے کیلیے ماحول بنایا جا رہا ہے، شفاف الیکشن کیلیےالیکشن کمیشن کا غیر جانبدار ہوناضروری ہے، تمام جماعتوں کو یکساں ماحول نہ دیا گیا تو آئندہ حکومت نہیں چلےگی۔

متعلقہ خبریں