Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فضل الرحمان شکست سے بچنے کیلئے انتخابات سے بھاگ رہے تھے، فیصل کریم کنڈی

ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان شکست سے بچنے کیلئے انتخابات سے بھاگ رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈی آئی خان کے عوام کی خواہش ہے مولانا فضل الرحمان کو دوسری بار بھی شکست دوں، مولانا فضل الرحمان این اے 44 سے انتخابات لڑے تو انہیں دوسری بار شکست دوں گا۔

 ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان شکست سے بچنے کے لیے انتخابات سے بھاگ رہے تھے اور معیشت، سردی، امن و امان کے بہانے بنا رہے تھے۔

متعلقہ خبریں