Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرکٹ آسٹریلیا کا باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران کرکٹ میلہ لگانے کا اعلان

کرکٹ آسٹریلیا  نے پاکستان کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران کرکٹ میلہ لگانے کا اعلان کردیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے ایم سی جی کے باہر پاکستان فین زون کو کرکٹ میلہ کا نام دیا گیا ہے ۔

کرکٹ میلہ ایم سی جی کے گیٹ نمبر چار کے باہر لگایا جائے گا۔

کرکٹ میلے میں پاکستانی کھانوں کے ٹرک، ٹیپ بال کرکٹ میچ اور بچوں کے لیے رنگارنگ اسٹالز لگائے جائیں گے۔

اس دوران شائقین کرکٹ چارپائیوں پر بیٹھ کر بڑی اسکرین پر میچ دیکھ سکیں گے۔ کرکٹ میلہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے ابتداِئی تین روز تک جاری رہے گا۔

میچ کے پہلے روز ٹاس سے قبل پاکستان فینز کے لیے خصوصی واک کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ  کرسمس کے تہوار کے بعد 26 دسمبر سے 31 دسمبر تک کھیلے جانے والے  ٹیسٹ میچ کو کہا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں