Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جولائی تا نومبر حاصل ہونے والے بیرونی قرضوں کی تفصیلات جاری

جولائی تا نومبر حاصل ہونے والے بیرونی قرضوں و گرانٹ کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ابتدائی پانچ ماہ میں حکومت کو 4 ارب 28 کروڑ ڈالر کی بیرونی فنڈنگ موصول ہوئے، 17 ارب 61 کروڑ ڈالر کے سالانہ ہدف کی نسبت 5 ماہ میں 24 فیصد فنڈز ملے۔

اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے کاری کردہ دستاویزات کے مطابق سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر کے ٹائم ڈیپازٹس جمع کرائے، ادھار تیل کی مد میں بھی سعودی عرب نے 50 کروڑ ڈالر کی سہولت فراہم کی۔

 دستاویزات کے مطابق نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کی مد میں بیرون ملک سے 40 کروڑ 74 لاکھ ڈالرحاصل کیے گئے جبکہ عالمی بینک اور اے ڈی بی سمیت عالمی مالیاتی اداروں سے 78 کروڑ 66 لاکھ  ڈالر ملے۔

متعلقہ خبریں