Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معاشی سرگرمیوں میں بہتری سے عوام مستفید ہوں گے، نگران وزیراعلیٰ پنجاب

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ معاشی سرگرمیوں میں بہتری سے عوام مستفید ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بینک آف پنجاب اور پنجاب کو آپریٹو بینک کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسان کو سبسڈی اورآسان قرضے دے کر زیادہ پیداوار کا ہدف حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ زیادہ پیداوار کیلئے چھوٹے کسان پر مالی بوجھ کم سے کم کرنا ضروری ہے،زراعت اور دیگر شعبوں میں معاشی سرگرمیوں میں بہتری سے عوام مستفید ہوں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں چاول کی ایکسپورٹ دو ارب ڈالر سے بڑھ رہی ہے، پنجاب میں کاٹن کی ریکارڈ پیداوار سے 2 ارب ڈالرکا زرمبادلہ بچے گا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزید کہا کہ سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کو تمام ممکنہ سہولتیں دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان مثبت اثرات کا حامل ہوگا۔

ملاقات میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب میں زراعت دیگر شعبوں میں بہتری کیلئے قابل قدر اقدامات کیے جبکہ کاٹن ، چاول اور دیگر فصلوں کی بہتر پیداوار سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ خبریں