توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی پی ٹی آئی اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر فردجرم ایک بار پھر مؤخر کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی نے توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔
فواد چوہدری نے جانب سے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹرائل کی استدعا کی کہ ہمیں کیس سے متعلق کاپیاں فراہم نہیں کی گئی نہ ہماری دستاویزات اندر آنے دی گئیں، دستاویزات کے بغیر نہیں بتا سکتا کہ مجھ پر کیا کیا الزامات ہیں۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔
الیکشن کمیشن کے ممبران شاہ محمود جتوئی، بابر حیسن بھروانہ اور جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ بھی عدالت میں موجود تھے۔
توہین الیکشن کمیشن کی سماعت 27 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔



















