Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ رخ، عامر اور سلمان خان فلم کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ رقم جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان فلم کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں۔

اس وقت بالی ووڈ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کنگ خان شاہ رُخ ثابت ہوئے ہیں، انہوں نے 2023 میں سب سے زیادہ کمائی کی، سپرہٹ فلم پٹھان، جوان اور ڈنکی سے 600 کروڑ سے زیادہ روپے کمائے جو پاکستانی روپوں میں 20 ارب روپے بنتے ہیں۔

شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان، ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ تقریبا 150 کروڑ روپے لیتے ہیں جو پاکستانی روپوں میں 5 ارب روپے تک بنتے ہیں۔

Shah Rukh Khan, Salman Khan and Aamir Khan set to work together? |  Filmfare.com

یہ معاوضوں کے علاوہ شیئرز بھی لیتے ہیں یعنی جتنی فلم کی کمائی ہوگی اتنا ہی ان سُپر اسٹارز کا شیئر ہوگا۔

ان ٹاپ تھری سُپر اسٹارز کے بعد زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے فنکاروں میں بالی ووڈ کھلاڑی اکشے کمار، ریتھک روشن اور رنبیر کپور 100 کروڑ روپے یعنی وہ تقریباً 3 ارب پاکستانی روپے لیتے ہیں۔

ایک فلم کا اجے دیوگن 80 کروڑ روپے وصول کرتے ہیں جو پاکستانی 2 ارب 40 کروڑ روپے بنتے ہیں۔