Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فارم ب بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر؛ نادرا کا اہم اعلان

نادرا نے فارم ب بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ نادرا کی جانب سے فارم ب کے اجراء کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی تبدیلی زیرغور ہے۔

انہوں نے کہا کہ فارم ب کے حصول کے لیے کسی طرح کی کوئی ڈیڈلائن بھی مقرر نہیں کی گئی، بعض حلقوں کی جانب سے انٹرنیٹ پر سامنے آنے والے کچھ بیانات حقائق کے منافی ہیں اور شہریوں کو گمراہ کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔

  ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ ذمہ دار شہری ہونے کا تقاضا ہے کہ اس طرح کی غلط خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

متعلقہ خبریں