نیئر بخاری نے کہا ہے کہ انتخابات کے بعد حکومت بنا کر عوامی مسائل حل کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوامی حمایت سے اکثریت حاصل کرے گی اور بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم ہوں گے۔
سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ پاکستان پیپلز کے پاس معاشی ترقی کا قابل عمل پلان موجود ہے، پاکستان پیپلز پارٹی محکوم طبقات کی مؤثر آواز ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ تعلیم صحت زراعت کے شعبوں کو مزید ترقی دیکر عوام آلناس کی سہولیات میں اضافہ کرینگے جبکہ آنے والے انتخابات میں حکومت بنا کر عوامی مسائل حل کریں گے۔
سید نیر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملکی سالمیت اور بقاء کی ضامن اور محنت کشوں کے حقوق کی ترجمان جماعت ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جمہوری سیاسی موقف اور عوامی حقوق بیانیہ پر کھڑی ہے، پیپلز پارٹی کا اصولی موقف تھا کہ آئینی تقاضہ پورا کیا جائے انتخابات بروقت ہوں۔
پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سے مستعفی ہو کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والی چیئرمین ویلج کونسل گوگا خان جدون کو مبارکباد دیتا ہوں، پیپلز پارٹی آئینی قومی عوامی خدمات اور کارکردگی کی بنیاد پرانتخابات میں عوامی عدالت سے سرخرو ہوگی۔
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ایبٹ آباد کے ضلعی صدر سرفراز خان جدون اور دیگر قیادت بھی موجود تھی۔



















