Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی اداکار علی گونی بھی پاکستانی ڈرامے کے ٹائٹل سونگ کے دیوانے نکلے

بھارتی اداکار علی گونی بھی پاکستانی ڈرامے کے ٹائٹل سونگ کے دیوانے نکلے۔

بھارتی اداکار علی گونی نے انسٹاگرام پر ایک کلپ پوسٹ کیا ، جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ وہ کار میں سفر کر رہے ہیں اور ان کی گاڑی میں پاکستانی ڈرامے ’عشق مرشد‘ کا مقبول ترین اوریجنل ساؤنڈ ٹریک ’تیرا میرا ہے پیار امر‘ بج رہا ہے۔

انہوں نے اپنے مداحوں کو اس پاکستانی گانے کی تعریف کرتے ہوئے بتایاکہ ان کی والدہ کا آج کل یہ پسندیدہ گانا بن چکا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

واضح رہےکہ یہ گانا ڈرامہ ’عشق مرشد‘ کے لئے نامور پاکستانی گلوکار احمد جہانزیب نےگایا ہے ، جسے بھارت میں بھی بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

نجی پاکستانی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے اس ڈرامے کی مرکزی کاسٹ میں اداکار بلال عباس اور در فشاں سلیم شامل ہیں ، جن کی آن اسکرین کیمسٹری بھی سب کو متوجہ کر نے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

 

متعلقہ خبریں