Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند رہنے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

شمالی اور مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات اور خطہ پوٹھوہار میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

بہاولپور، ساہیوال، سرگودھا، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خانیوال، ملتان، خان پور، رحیم یار خان، سیالکوٹ، حافظ آباد، گجرات، منڈی بہاؤالدین، جہلم اور بھکر میں دھند رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ لیہ، ڈیرہ غازی خان اور گرد و نواح میں دھند جبکہ جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی، پڈعیدن، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی دھند رہنے کا امکان ہے۔