Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گلوکار عاطف اسلم بڑی مشکل میں پھنس گئے

عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی گلوکار و اداکار عاطف اسلم بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عاطف اسلم ایڈوانس ٹیکس کی عدم ادائیگی سال 2023 کے گوشوارے اور آڈٹ کے لیے ریکارڈ جمع نہ کرانے پر ایف بی آر کے ریڈار پر آ گئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

ایف بی آر نے عاطف اسلم کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 دسمبر کی ڈیڈ لائن دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عاطف اسلم نے متعدد نوٹسز کے باوجود سال 2020 کے آڈٹ کے لیے بھی ایف بی آر کو ریکارڈ بھی جمع نہیں کرایا تھا۔

ایف بی آر نے نوٹسز کے باوجود آڈٹ کے لیے ریکارڈ جمع نہ کرانے پر گلوکار عاطف اسلم کو جرمانہ عائد کیا تھا۔

گلوکار نے ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود تاحال دوسرے کوارٹرز کا ایڈوانس ٹیکس بھی جمع نہیں کرایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)