Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر گرنیڈ حملہ

سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کے گھر پر گرنیڈ حملہ ہوا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کے گھر پر گرنیڈ حملہ ہوا ہے،دھماکے کے وقت ثاقب نثار گھر پر موجود تھے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس سابق چیف جسٹس کے گھر پہنچ گئی ہے۔

سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی رہائش گاہ پر دھماکے میں پولیس کے دو جوان زخمی ہوئے ہیں۔

سابق چیف جسٹس کی بول نیوز سے خصوصی گفتگو 

  دھماکے کے بعد سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے دھماکے کی تصدیق کی اور بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے گھر پر گرنیڈ سے حملہ ہوا ہے، میں اور اہل خانہ محفوظ ہیں۔

دھماکے میں پولیس کے دو جوان زخمی

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی رہائش گاہ پر دھماکے میں سابق چیف جسٹس کے اہل خانہ مکمل طور پر محفوظ ہیں جبکہ پولیس کانسٹیبل عامر اور کانسٹیبل خرم معمولی زخمی ہوئے ہیں،عامر کی عمر 28 ، خرم شہزاد کی عمر 40 سال ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا واقعے کا نوٹس

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور دھماکے میں زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت دیتے ہوئے واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور،  ایس ایس پی آپریشنز سمیت سینئر پولیس افسران موقع پر موجود ہیں۔

 

متعلقہ خبریں