Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کوئی بھی میرا اسٹائل کاپی نہیں کرسکتا، چاہت فتح علی خان کا نیا دعویٰ

اپنی مضحکہ خیز گلوکاری کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے چاہت فتح علی خان ایک بار پھر اپنے حوالے سے نیا شوشہ چھوڑ کر تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔

لندن میں مقیم پاکستانی گلوکار چاہت فتح علی خان پی ایس ایل 8 کےلئے ’یہ جو پیارا پی ایس ایل‘ گانا گانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی کافی حد تک توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو ئے تھے اور اب تک خبروں کی زینت بن رہے ہیں۔

چاہت فتح علی خان نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی میرا اسٹائل کاپی کرنے کی کوشش بھی نہیں کرسکتا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)

ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہو گیا ہے اور صارفین ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: ’یہ جو پیارا پی ایس ایل‘ گانے کے گلوکار چاہت فتح علی خان کون ہیں؟

رواں سال لندن میں آئی پی پی اے ایوارڈز کی تقریب کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہوئی تھی ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب اداکارہ مہوش حیات اپنا ایوراڈ وصول کر نے اسٹیج پر آئیں تو ان کے ساتھ گلوکار چاہت فتح علی خان کو بھی مدعو کیا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AK BUZZ (@akbuzzofficial)

 اس وقت اسٹیج پر میزبان احمد علی بٹ اور اداکاراحسن خان بھی موجود تھے، جنھوں نے گلوکار چاہت فتح علی خان سے گانے کی فرمائش کی۔

جب انہوں نے اپنے مخصوص انداز میں گانا گانا شروع کیا تو وہاں موجود سب حاضرین ہنسنے پر مجبور ہوگئے۔

اسی دوران چاہت فتح علی خان اسٹیج پر موجود اداکارہ مہوش حیات کی جانب متوجہ ہوئے اور ان کے قریب کھڑے ہوکر مضحکہ خیز حرکتیں شروع کر دیں ، جس پر اداکارہ  ہنستے ہوئے ان کے پاس سے ہٹ کر دور جا کر کھڑی ہو گئیں۔

چاہت فتح علی نے اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے مائیک میں مہوش حیات کے حوالے سے حاظرینِ محفل سے کہا کہ یہ توشرما گئیں ۔

سوشل میڈیا پر یہ وائرل ویڈیو صارفین کو زیادہ پسند نہ آئی، وہ اداکارہ سے چاہت فتح علی خان کی غیر رسمی گفتگو پر سیخ پا ہو گئے ہیں۔

 

 

 

متعلقہ خبریں