نگراں وزیرداخلہ سندھ بریگیڈیر(ر)حارث نواز نے کہا ہے کہ ہر سیاسی پارٹی کو جلسہ کرنے کا حق ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیرداخلہ سندھ بریگیڈیر(ر)حارث نواز نے بول نیوز کے پروگرام ایسے نہیں چلےگا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کراچی میں بہت بڑھ چکا ہے، کراچی میں نشہ آور اشیا کا استعمال بہت زیادہ پھیل چکا ہے۔
بریگیڈیر(ر)حارث نواز نے کہا کہ کوشش کی پولیس میں بھی ریفارمز لائیں، سیاسی بھرتیاں نہیں کیں،میرٹ کوبحال کیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوگیا ہے، کوشش ہےالیکشن کے دوران ماحول بہتر رہے، ہم منصفانہ الیکشن کا انعقاد کرائیں گے۔
نگراں وزیرداخلہ سندھ بریگیڈیر(ر)حارث نواز نے مزید کہا کہ ہر سیاسی پارٹی کو جلسہ کرنے کاحق ہے، سیاسی شخصیات کوسیکیورٹی دی جارہی ہے، اغوا برائے تاوان کے واقعات کو سیکیورٹی اداروں نے ناکام بنایا۔



















