Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی طلبہ کے لئے بڑی خوشخبری؛ سعودی عرب سے اہم خبر آ گئی

سعودی عرب سے پاکستانی طلبہ کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی نے پوسٹ گریجویٹ اسکالرشپس کا اعلان کر دیا ہے۔

وظائف کا اعلان غیر سعودیوں کے لیے کیا گیا ہے جس کا مطلب ہے کہ گریجویشن مکمل کرنے والے پاکستانی طالب علم بھی درخواست دے سکتے ہیں۔

یونیورسٹی نے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی دونوں کے لئے درخواست دینے والے درخواست دہندگان کے لئے عمر کی حد بھی مقرر کی ہے۔

ماسٹر ڈگری اسکالرشپ کے لئے درخواست دہندگان کی عمر 30 سال سے کم ہونی چاہئے اور پی ایچ ڈی اسکالرشپ کے لئے درخواست دینے والوں کی عمر 35 سال سے کم ہونی چاہئے۔

وظائف کے بارے میں مزید معلومات کے لئے دلچسپی رکھنے والے طلباء کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

متعلقہ خبریں