بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم اینیمل میں استعمال ہونے والی دیوہیکل ’مشین گن‘ کے حوالے سے حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے۔
مشین گن کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈیزائنر سریش سیلواراجن نے بتایاکہ فلم میں استعمال ہونے والی مشین گن کمپیوٹر سے تیار کردہ کوئی امیجری نہیں ہے بلکہ چار ماہ کے وقت میں تیار کی گئی 500 کلو گرام کی بھاری بھرکم اصلی اسٹیل سے بنائی گئی مشین ہے۔
View this post on Instagram
اس مشین گن کو فلم میں ایکشن کے سین میں دکھایا گیا جس کا دورانیہ 18 منٹ ہے جبکہ اسے فلم کے ہیرو رنبیر کپور باکمال طریقے سے استعمال کر رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج تک کسی بھی بھارتی فلم میں اس قسم کی مشین گن نہیں دیکھی گئی،یہ فلمساز سندیپ ریڈی کا ہی آئیڈیا تھا۔
نامور فلمساز سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایات میں بننے والی سپر ہٹ فلم اینیمل نے اب تک 500 کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا ہے ، جس میں رنبیر کپور کے مدمقابل رشمیکا مندانا، انیل کپور اور بوبی دیول نے مرکزی کرداد نبھائے ہیں۔















