پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے۔

22 دسمبر 2023 کو جانے والے 1562 افغان شہریوں میں 463 مرد، 368 خواتین اور 734 بچے اپنے ملک چلے گئے۔
22 دسمبر 2023 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 444,938 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔
افغانستان روانگی کے لیے 86 گاڑیوں میں 119 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔



















