Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے حاجی پیر سیکٹر میں فری میڈیکل کیمپ کا قیام

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے حاجی پیر سیکٹر میں فری میڈیکل کیمپ کا قیام کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج اور سول انتظامیہ کے تعاون سے لائن آف کنٹرول پر واقع گاؤں ڈھوبہ بیدی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات مقامی لوگوں کو گھر کی دہلیز پر فراہم کرنا تھا۔

فری میڈیکل کیمپ میں اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے ماہر ڈاکٹروں نے اپنی خدمات پیش کیں؛ ماہر امراضِ نسواں کے علاوہ ماہر امراض چشم، ماہر امراض اطفال، جنرل سرجن اور میڈیکل اسپیشلسٹ بھی میڈیکل کیمپ کا حصہ تھے، گائناکالوجسٹ نے موبائل الٹراساؤنڈ مشین کے ذریعے 166 خواتین کا طبی معائنہ کیا اور مفت ادویات مہیا کیں۔

میڈیکل کیمپ میں 500 سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا اور ادویات فراہم کی گئیں اور اس موقع پر چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی لیکچر کا بھی انعقاد کیا گیا جبکہ قریبی دیہاتوں سے مریضوں کی آمدورفت کے لیے گاڑیاں بھی مہیا کی گئیں۔

مقامی آبادی نے دور دراز علاقوں میں میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو بھرپور سراہا اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

پاک فوج موسم سرما میں کنٹرول لائن کے ان علاقوں میں ڈاکٹروں کی ٹیمیں پیدل بھیجتی ہے جن کا رابطہ برف باری کی وجہ سے دوسرے علاقوں سے منقطع ہو جاتا ہے اور ایمرجنسی مریضوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر ملٹری ہسپتال منتقل کیا جاتا ہے۔

پاک فوج کی ان خدمات کو مقامی لوگ بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں