Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایمن سلیم رشتہ ازدواج میں منسلک، خوبصورت تصاویر منظر عام پر

پاکستان  کی معروف اداکارہ اور خوبصورت ماڈل ایمن سلیم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں ہیں جس کی خوبصورت تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں ہیں۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے نکاح کا باقاعدہ طور پر اعلان کرتے ہوئے تصاویر شیئر کی ہیں جبکہ ان کے شوہر کا نام کامران ملک ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aymen Saleem (@aymen.saleem)

اس کے علاوہ اداکارہ کے نکاح کی تقریب کی چند ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہیں جبکہ صارفین کی جانب سے انہیں بہت پسند کیا جارہا ہے اور ان کی آگے کی زندگی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

 

ایمن سلیم ایک خوبصورت نوجوان اداکارہ ہیں جنہوں نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں آنے سے پہلے نیویارک میں اپنی شناخت بنائی۔ وہ سابق کرکٹ لیجنڈ سلیم یوسف کی بیٹی ہیں اور لیجنڈ گلوکارہ نازیہ حسن کی بھانجی ہیں۔

باصلاحیت ایمن سلیم صرف ایک اداکارہ اور ماڈل ہی نہیں بلکہ وہ پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی یوتھ ایمبیسیڈر بھی ہیں جنہوں نے ایک ہی گاڑی میں 18 لڑکیوں کو 5 سیکنڈ کے لئے بٹھانے کا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔

متعلقہ خبریں