Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فیصل واوڈا کی سابق صدر آصف علی زرداری سے طویل ملاقات

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا کی پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے طویل ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق بلاول ہاؤس کراچی میں فیصل واوڈا اور آصف زرداری کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی موجودہ سیاسی صورت حال اور عام انتخابات پر طویل گفتگو ہوئی۔

واضح رہے کہ فیصل واوڈا کی تحریک انصاف کو خیرباد کہنے کے بعد یہ کسی سیاسی لیڈر سے پہلی ملاقات ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں