Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کترینہ کیف کی رول ماڈل کونسی اداکارہ ہیں؟

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ کترینہ کیف نے بتادیا کہ کونسی اداکارہ اُن کی کی رول ماڈل ہیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ کترینہ کیف نے کہا کہ وہ حادثاتی طور پر ادکاری کے شعبے میں آئیں، دراصل وہ ماڈل بننا چاہتی تھیں اور ملائیکہ اروڑا اُن کے لیے ایک رول ماڈل تھیں۔

Katrina Kaif reveals Malaika was her role model during early modelling days | Bollywood - Hindustan Times

انہوں نے کہا کہ وہ شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد صرف ماڈل بننا چاہتی تھیں، وہ صرف ماڈلنگ کے لیے ہی ممبئی آئی تھیں، اس دوران اُن کی رول ماڈل اداکارہ و سپر ماڈل ملائیکہ اروڑا تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے بمبئی میں ایک ماڈل کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، اس دوران میں صرف ایک ماڈل بننے کا ہی ارادہ رکھتی تھی۔

اداکارہ کترینہ کیف کے مطابق کیریئر کے آغاز میں میری رول ماڈلز مدھو سپرے اور لکشمی مینن تھیں، یہ اُس وقت کی سپر ماڈل تھیں اور اصل میں ملائیکہ اروڑا بھی، ملائیکہ اروڑا اُس وقت بھی ماڈلنگ کر رہی تھیں، یہ وہ ماڈلز تھیں جنہیں میں نے دیکھا اور ان ہی کی طرح میں بھی ایک ماڈل بننا چاہتی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)