Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن شکایات سننے کیلئے لاہور ہائیکورٹ کی تین دن کی چھٹیاں منسوخ

الیکشن شکایات سننے کیلئے لاہور ہائیکورٹ کی تین دن کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے بڑا فیصلہ کر لیا، لاہور اور ملتان کی دائری برانچ آئندہ دو روز تک کھلی رہے گی۔

لاہور اور ملتان کی دائری برانچیں اتوار اور 25 دسمبر کی چھٹیوں کے باوجود کھلی رہیں گی جس کے دوران کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے میں پیش آنے والے مسائل اور رکاوٹوں سے متعلق درخواستیں جمع کروائی جا سکیں گی۔

راولپنڈی بنچ سے متعلق درخواستیں لاہور ہائیکورٹ، پرنسپل سیٹ پر دائر کی جا سکتی ہیں جبکہ بہاولپور بنچ سے متعلق درخواستیں ملتان بنچ کی دائری برانچ میں دائر کی جا سکتی ہیں۔

دائری برانچوں کا عملہ دو دِن دفتری اوقات میں موجود رہے گا۔

 

متعلقہ خبریں