خیبر پختونخوا حکومت کو انتخابات کیلئے 42 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے وفاق سے فرنٹیئر کانسٹیبلری کی خدمات مانگ لیں، انتخابات کیلئے1 لاکھ، 34 ہزار سے زیادہ سیکیورٹی اہلکار درکار ہیں اور صوبائی حکومت کے پاس 90 ہزار سے زیادہ سیکیورٹی اہلکار موجود ہیں۔
صوبے میں 4 ہزار 812 پولنگ اسٹیشنز حساس ترین جبکہ 6 ہزار 581 حساس قرار دیے گئے ہیں۔
صوبے میں پولنگ کے لیے 15 ہزار 737 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے، پولنگ اسٹیشنز میں خصوصی افراد کیلئے 6 ہزار ریمپس بنائے گئے ہیں، 525 مزید ریمپس بھی تیار کیے جا رہے ہیں۔
نگران وزیراعلیٰ ارشد حسین شاہ کا کہنا ہے کہ الیکشن میں تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، سیاسی جماعتیں انتخابی مہم کے دوران قواعد ضوابط پر عمل درآمد یقینی بنائیں، سیاسی اجتماعات متعین کردہ مخصوص مقامات پر منعقد کیے جائیں۔

















