Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

احسن اقبال نے این اے 76 نارووال میں کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے این اے 76 نارووال میں کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال اپنے ڈیرے اقبال منزل سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے ساتھیوں کے ہمراہ پہنچے، انہوں نے سینکڑوں کارکنان کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

کارکنان نے احسن اقبال کا پرتقبال استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔

واضح رہے کہ احسن اقبال پی پی 54 ظفروال سے بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں