Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے اہم خبر

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے اہم خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یکم جنوری سے ڈرائیونگ لائسنس، لرنر پرمٹ اور انٹرنیشنل لائسنس کی فیسوں میں اضافہ کردیا جائے گا۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا کہ یکم جنوری سے نئے لائسنس کی فیس 5 ہزار جبکہ لرنر پرمٹ کی فیس 1 ہزار روپے کردی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت اور آسانی کے لئے چھٹی کے روز بھی تمام لائسنس دفاتر کھلے ہیں، شہری نزدیکی لائسنس دفاتر سے لائسنس سروسز حاصل کریں۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں 8 خدمت مراکز 24 گھںٹے کام کررہے ہیں، آن لائن سروسز فراہم کرنے سے 90 فیصد رش میں کمی ہوئی ہے۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا مزید کہنا تھا کہ کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن میں کوئی نرمی نہیں ہوگی۔

متعلقہ خبریں